ڈی پی او کولئی پالس کوہستان کا ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد، پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے

جمعرات 10 جولائی 2025 12:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ڈی پی او آفس کولئی پالس کوہستان میں پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے کے لئے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ کولئی پالس کوہستان پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی پی او آفس کولئی پالس کوہستان میں ہفتہ وار اردلی روم منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ کے قواعد و ضوابط کے تحت ہفتہ وار اردلی روم میں مختلف تھانہ جات، چوکیوں و گاردات میں تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں نے اپنے مسائل سے ڈی پی او امجد حسین خان کو آگاہ کیا۔

ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل سنے اور تقرری اور تبادلوں سمیت دیگر ضروری احکامات جاری کئے۔ اس دوران انہوں نے ڈیوٹی کے فرائض میں غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیوں کے احکامات بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :