Live Updates

کسی کواسلام آباد میں جتھے لانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: افنان اللہ خان

ہمیشہ کوشش کی معاملات مذاکرات سے حل کیے جائیں، تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں ہاتھ سے بجتی ہے،انٹرویو

جمعرات 10 جولائی 2025 12:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) رہنما مسلم لیگ(ن)افنان اللہ خان نے کہا کہ کسی کواسلام آباد میں جتھے لانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش کی معاملات مذاکرات سے حل کیے جائیں، تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں ہاتھ سے بجتی ہے،پی ٹی آئی والوں کا لیڈرکرپشن کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے، مذاکرات کا ماحول بنانا تحریک انصاف کی زیادہ ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت ریاست کی رٹ کوچیلنج نہیں ہونیدیں گے، کسی کواسلام آباد میں جتھے لانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تحریک انصاف نے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پرحملہ کیا، تحریک انصاف انتشارکی سیاست سے باہر نکلے۔رہنما مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ فائنل کال کیبعد ان کی یہ کال بھی گزرجائیگی، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے برطانوی شہری ہے، ہم کسی برطانوی شہری کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، ان کی خواہش ہے عمران خان کو جیل سے نکال کروزیراعظم بنا دیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات