اسرائیل کا موراگ کوریڈور سے جزوی انخلا پر غور، بحریہ ساحلی سیکٹر سنبھالے گی

غزہ میں عسکری حکمتِ عملی میں ممکنہ تبدیلی، انسانی اور سکیورٹی پہلو زیر غورہیں،ذرائع

جمعرات 10 جولائی 2025 13:05

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل غزہ کے جنوب میں واقع محور "موراگ" سے جزوی فوجی انخلا پر غور کر رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ محور غزہ کے ساحل سے لے کر وسط تک پھیلا ہوا ہے اور ممکنہ طور پر فوج کی ازسرِنو تعیناتی کا حصہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک سکیورٹی ذریعے کے مطابق اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد بھی ڈرون طیارے اس علاقے پر مسلسل نگرانی کے لیے پرواز کرتے رہیں گے، تاکہ حالات کی مکمل تصویری دستاویز اور مشاہدہ جاری رکھا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ساحلی حصے کی سکیورٹی اسرائیلی بحریہ کے سپرد کی جائے گی اور یہ علاقہ شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان شہریوں کی نقل و حرکت کے لیے راہداری کے طور پر کھولا جا سکتا ہے، جس کے ممکنہ انسانی اور سکیورٹی اثرات ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :