لوکل گورنمنٹ پنجاب کے وفد کا گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم نتھیاگلی کا دورہ

جمعرات 10 جولائی 2025 13:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ایک وفد نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے کنٹرول روم نتھیاگلی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جی ڈی اے حکام نے بتایا کہ دورہ کے دوران جی ڈی اے کے عملہ نے اتھارٹی کے آپریشنز بشمول کنٹرول روم، سی سی ٹی وی سرویلنس سسٹم، ٹریفک گنتی کے نظام اور دیگر جاری منصوبوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد پنجاب لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹر نے جی ڈی اے ٹیم کو ان کی کاوشوں اور لگن کو سراہتے ہوئے انہیں شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :