سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کی وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی سے ملاقات، قیدیوں کے مسائل سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

جمعرات 10 جولائی 2025 14:31

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد سید جنید بخاری نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دورے کا مقصد تعلیمی اداروں اور جیل انتظامیہ کے درمیان خلا کو کم کرنا تھا۔ اس موقع پر دونوں حکام نے قیدیوں کے مسائل سمیت دوطرفہ دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وائس چانسلر نے ایبٹ آباد جیل میں قیدیوں کے لئے سمارٹ کلاس رومز بنانے کا وعدہ کیا اور قیدیوں میں مثبت تبدیلیوں کو فروغ دینے کے لئے نفسیات کے نئے گریجویٹس کو تعینات کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔