سانگلہ ہل، گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ، ایک شخص شدید زخمی

جمعرات 10 جولائی 2025 15:23

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)کمیٹی بازار میں واقع گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے ایک راہگیر شدید زخمی جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دوکان مالک طارق محمود گیس ری فلنگ کر رہا تھا کہ اچانک دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا۔ پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر اسامہ امانت موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے دوکان مالک طارق کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے جرم میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا اور اسکے خلاف مقدمہ درج کردیا جب کہ اسسٹنٹ کمشنر نے دوکان کو سیل کردیا۔