پٹن پولیس نے دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 10 جولائی 2025 15:23

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) کوہستان لوئر کے پٹن بازار میں گذشتہ دنوں دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تیمور خان نے مقدمہ میں مطلوب بقیہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کوہستان لوئر ایس ایس پی طاہر الرحمن خان کی قیادت میں ایس ڈی پی او سرکل پٹن محمد سجاد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او پٹن نے پولیس نفری کے ہمراہ موثر چھاپہ زنی کے دوران مزید پانچ ملزمان محمد کبیر ولد شیرین، سید احمد عرف شاہ ولد محمد کبیر، آصف نواز ولد محمد کبیر، عزیر ولد محمد حیات اور ممتاز ولد محمد حیات ساکنان پٹن کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا، باقی ماندہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ کوہستان لوئر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :