برسات کے موسم میں گیسٹرو ملیریا ٹائیفائیڈ کی بیماری عام ہوتی ہے ، خصوصی احتیاط سے ان بیماریوں سے بچائو ممکن ہے، ڈاکٹر نعمان خالد قریشی

جمعرات 10 جولائی 2025 15:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ماہر امراض بچگان ڈاکٹر نعمان خالد قریشی نے کہا ہے کہ برسات کے موسم میں گیسٹرو ملیریا ٹائیفائیڈ کی بیماری عام ہوتی ہے جس سے چھوٹے بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں لہذا والدین احتیاط کریں اور کھانے پینے کی اشیاء کو نہ صرف ڈھانپ کر رکھیں بلکہ کھانے پینے کی اشیاء میں خصوصی احتیاط سے ان بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت برسات کا موسم ہے اور برسات میں کھانے پینے کی اشیاء میں مختلف قسم کے بیکٹیریا پیدا ہوتے ہیں جو بیماریوں کا موجب بنتے ہیں ،جن سے بچاؤ کے لیے احتیاط لازم ہے تاکہ مختلف بیماریوں سے بچے محفوظ رہ سکیں ۔ڈاکٹر نعمان خالد قریشی کا کہنا تھا کہ برسات کے موسم میں خصوصاً گلے سڑے پھل اور غیر معیاری اشیاء کے علاوہ بازاروں میں بکنے والے شوارما ،پیزے ،برگر اور اسی طرح کی دیگر اشیاء کھانے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ یہی وہ اشیاء ہیں جو بیماریوں کا موجب بنتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :