ڈیرہ اسماعیل خان ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں عوام کی سہولت کےلئے ”سمارٹ کارڈ “کا اجراءکردیا گیا

جمعرات 10 جولائی 2025 15:55

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور، وزیر ایکسائز خیبرپختونخواہ خلیق الرحمن، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخواہ خالد الیاس اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عبدالحلیم خان کی کوششوں سے ڈیرہ اسماعیل خان محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں عوام کی سہولت کےلئے ”سمارٹ کارڈ “کا اجراءکردیا گیا ہے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں پہلے گاڑیوں کے مالکان کو رجسٹریشن بک دی جاتی تھی ، لیکن خیبرپختونخواہ حکومت کے احسن اقدام کی بدولت اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان کے حلقہ میں عوام کی سہولت کےلئے گاڑیوں کے مالکان کو سمارٹ کارڈ کا اجراءشروع ہو چکاہے۔

عوام الناس سمارٹ کارڈ کی سہولت کے حصول کےلئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ کے دفتر میں حکومت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ڈیرہ فہیم نواز وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکل کے تمام مالکان کے التماس ہے کہ جن کی نمبر پلیٹس دفتر پہلے سے موجود ہے، وہ فوری طور پر اپنی نمبر پلیٹس کو وصول کرلیں ، تاکہ ان کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عوامی حلقوں نے خیبرپختونخواہ حکومت اور بالخصوص وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کے اس احسن اقدام کو سراہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :