یو ای ٹی لاہور سے الحاق شدہ قائداعظم کالج آف انجینئرنگ ساہیوال کا پہلا کانووکیشن

جمعرات 10 جولائی 2025 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) یو ای ٹی لاہور کے ملحقہ قائداعظم کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ساہیوال میں پہلے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ کانووکیشن میں سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سیشن 2021 کے 39 طلباء و طالبات کو اعزازی میڈلز اور اسناد سے نوازا گیا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طلباء میں اسناد اور اعزازی میڈلز تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد منیر نے اپنے خطاب میں فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان انجینئرز ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں گے۔ تقریب میں یو ای ٹی لاہور کے ڈین سول انجینئرنگ ڈاکٹر خالد فاروق، رجسٹرار محمد آصف، کنٹرولر امتحانات محمد ضرغام نصرت اور ڈین کیمیکل، میٹلرجیکل اینڈ پولیمر انجینئرنگ ڈاکٹر نوید رمضان شامل تھے۔