بھکر ،عالمی یوم آبادی کی تقریبات کا آغاز 10 جولائی سے ضلع کونسل ہال میں سیمینار کے انعقاد سے ہوگا

جمعرات 10 جولائی 2025 19:00

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) سی ای او محکمہ صحت و آبادی بھکر ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع بھکر میں بھی عالمی یوم آبادی 11 جولائی 2025 " نوجوانوں کو بااختیار بنانا! منصفانہ اور امید افزا دنیا میں اپنے خاندان بنانے کیلئے " عنوان کے ساتھ بھرپور اندازمیں منایاجائے گا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد عوا م الناس میں خواتین اور بچوں کی صحت اور حقوق کے تحفظ، بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل اجاگرکرنا،ماں بچے کی صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر ،ماں بچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں3سال کاکم ازکم وقفے کی اہمیت ،جدید مانع حمل طریقوں اور ادویات کے استعمال بارے آگاہی فراہم کرنا اور نوزائیدہ بچوں کیلئے ماں کے دودھ کی اہمیت بارے شعوراجاگر کرناہے۔

(جاری ہے)

عالمی یوم آبادی کی تقریبات کا 10 جولائی بروز جمعرات محکمہ صحت و آبادی کے مراکز پر youth کے ساتھ بڑھتی ہوئ آبادی کے مضمرات پر آگاہی سیشنز کے انعقاد سے ہوگا۔11 جولائی بروز جمعہ 10 بجے دن ضلع کونسل ہال بھکر میں سیمینار کا انعقاد ہوگا اور سیمینار کےاختتام پر ضلع کونسل ہال سے جنرل بس سٹینڈ تک آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا جائیگا ۔اسی دن محکمہ صحت و آبادی کے سوشل انفلوئنسرز علماء کرام/ خطیب جمعہ کے خطبہ میں ماں بچے کی صحت ، بڑھتی ہوئ آبادی اور صنفی مساوات پر خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

12جولائی بروز ہفتہ کو بڑھتی ہوئ آبادی کے مسائل پر تحصیل بھکر، دریاخان اور منکیرہ میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ آگاہی سیشنز کا انعقاد ہوگا۔ 14 جولائی بروز سوموار کلینک آن ویل کی انچارجز کیمپ کے دوران آنے والی خواتین کو تولیدی صحت اور فیملی پلاننگ کی اہمیت بارے لیکچر دیں گی۔ 15 جولائ بروز منگل محکمہ صحت و آبادی کے فیملی ہیلتھ کلینک پر تولیدی صحت ، شادی سے پہلے مشاورت اور فیملی پلاننگ کی اہمیت بارے سیشنز کا انعقاد ہوگا۔ اسکے علاوہ عوامی آگاہی مہم کے تحت چاروں تحصیلوں میں محکمہ کے پیغامات پر مبنی پینافلیکس بھی نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :