اسلام آباد میں پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت

جمعرات 10 جولائی 2025 20:54

اسلام آباد میں پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے میٹنگ کی ہدایت کر تے ہوئے اس بارے 28 جولائی تک رپورٹ مانگ لی جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہاہے کہ کام نہ ہونے پر پٹواریوں سے پوچھا جائے تو کہتے ہیں پالیسی نہیں ہے۔

انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روزدیے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہاکہ کیس سے متعلق میٹنگ کی اور رولز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جمع کرادیئے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا کہ وزارت داخلہ کے رولز ڈرافٹ کو اعتراضات کیساتھ واپس بھیجا، وزارت داخلہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تمام اعتراضات کو تسلی بخش جواب دے کر کیس واپس بھیجا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ کام نہ ہونے پر پٹواریوں سے پوچھا جائے تو کہتے ہیں پالیسی نہیں ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا مینڈیٹ کس قانون کے تحت ہی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت داخلہ کے کسی بیان پر جواب نہیں دوں گا، ایک ہفتے کا وقت چاہئے، میٹنگز کرکے عدالت کو آگاہ کر سکتا ہوں،عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے میٹنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28جولائی سے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :