ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ ، پشاور کلب نے زون تھری فائنل اپنے نام کرلی

جمعرات 10 جولائی 2025 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور ڈسٹرکٹ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ زون تھری فائنل کے میچ میں پشاور کلب نے میاں برادرز کلب کو 33 رنز سے ہرا دیا۔ پشاور کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ محمد حارث 67، عزیر اللہ شاہ 45 اور سید حماد واسطی 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

میاں برادرز کلب کی جانب سے دانش نے چار، طلحہ نے دو جبکہ عطاء الرحمٰن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں میاں برادرز کلب نے 173 بنائے۔ عطاء الرحمٰن نے 67 اور طلحہ نے 29 رنز بنائے۔ پشاور کلب کی جانب سے حارث خان ، سنان خان اور جواد خان نے دو دو جبکہ رومان خان، ثاقب جمیل اور حماد واسطی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ امپائرنگ کے فرائض جعفر حسین اور شہزاداحمد شاہ نے انجام دیئے۔ محمد حارث نے سکورنگ کی۔

متعلقہ عنوان :