ں*لاہور: مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاریکمشنر لاہور زید بن مقصود / ہدایات جاری

٪لاہور کے علاقے پانی والا تالاب میں 123ایم ایم بارش ریکارڈ ہوچکی ہے۔تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔کمشنر لاہورڈویژن

جمعرات 10 جولائی 2025 20:00

’لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) لاہور شہر میں وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے نکاسی آب و صفائی کے حوالے سے واسا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام سورنگ مقامات پر ایمرجنسی کیمپس نکاسی آب کیلئے فعال رکھے جائیں، انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اے سی ز، واسا اور کارپوریشنز عملہ پانڈنگ ایریاز میں نکاسی آب کیلے ردعمل دیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا انتظامیہ نکاسیء آب کیلئے تمام مشینری اور ڈسپوزل سٹیشنز پر بیک اپ کو فعال رکھے، تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو پوری گنجائش سے فعال رکھا جائے، واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں متحرک رہیں، نشیبی علاقوں اور مین روڈز منسلک ایریا میں ایمرجنسی ٹیمیں نکاسی آب کو ممکن بنائیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ انڈرپاسز میں نکاسیء آب کیلئے مشینری فعال رکھی جائے اور زیادہ بارش کیصورت میں ایمرجنسی ٹیمیں فوری ردعمل دینے کیلئے تیار رہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کے تمام سورنگ پوائنٹس سے بارش ریکارڈ کی جارہی ہے، لاہور کے علاقے پانی والا تالاب میں 123ایم ایم بارش ریکارڈ ہوچکی ہے اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے۔کہا کہ ٹریفک پولیس سڑکوں پر ٹریفک رواں رکھے اور شہریوں کو ضرورت پر متبادل راستے دئے جائیں، انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کیمپس فعال ہیں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور ایمرجنسی کیصورت میں اطلاع کریں، کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اے سیز اپنی تحصیلوں کو نکاسئ آب کے لیے مانیٹر کریں اور ضروت پر ردعمل دیں۔