/ بجلی بند رہنے کی اطلاع

جمعرات 10 جولائی 2025 20:00

* کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی لائنوںکی شفٹنگ کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں11جولائی کو(بروزجمعہ)سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvسریاب ون، سریاب ٹو، جڑسا، منی مارکیٹ، کرانی ، انڈسٹریل، جائنٹ روڈ، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازار، ہزارہ ٹاون، خیر بخش مری، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، دلدارکاریز، بی ایم سی فیڈروں سے صبح9بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندرہیگی۔

علاوہ ازیں 12جولائی کو شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور ،تکاتو،داریم، ائیرپورٹ، عمر فیڈرزصبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے اولڈاور نیوجان محمد، اولڈلیاقت بازارفیڈرز نیز اُسی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ 12جولائی اور13جولائی کو(روزانہ )220Kv انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے 11Kv اولڈ اور نیو پشتون آباد، ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز، پشتون آبادایکسپریس، سعداللہ، سریاب مل فیڈروں سے دن 11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔

دریں اثناء خضدارمیں 11Kvخیرواہ فیڈرپر12جولائی سے 14جولائی تک (روزانہ) سہ پہر3بجے تاشام6بجے اسٹرنگنگ کاکام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں خضدارگرڈاسٹیشن کی11Kv جناح، زیدی، پیر عمراور33Kv کرخ، وہیر، کھوری فیڈروں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔