پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس سے بری

جمعرات 10 جولائی 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر کو اس کیس سے بری کردیا۔واضح رہے کہ اسد قیصر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماں کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا۔