باجوڑ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی شدید مذمت

جمعرات 10 جولائی 2025 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا خانزیب سمیت دو افراد کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے، اور ایسے بزدلانہ واقعات معاشرتی امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

بابر سلیم سواتی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔سپیکر نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ایسے سانحات کا اعادہ نہ ہو۔