ض*سستی پن بجلی کیلئے تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام تیزی سے جاری

جمعرات 10 جولائی 2025 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء)سستی پن بجلی کیلئے تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ٹنل فائیو کی تکمیل دو ہزار چھبیس کے آخر تک متوقع ہے، جس سے نیشنل گرڈ میں 1530 میگاواٹ ماحول دوست بجلی شامل ہوگی، منصوبے سے مقامی کسانوں کو زمینوں کیلئے پانی بھی میسر آئے گا، جس سے دوہرا فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

منصوبے کی سات اہم سائٹس پر پاور ان ٹیک، پین سٹاک، پاور ہاؤس اور کنیکٹنگ ٹنل پر کام جاری ہے، ورلڈ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک مل کر منصوبے کی مالی معاونت کر رہے ہیںوفاقی وزیرمعین وٹو کہتے ہیں ہماری ترجیح ہے کہ کم لاگت بجلی فراہم کر کے عوام کو ریلیف دیں اور معیشت کو مضبوط بنائیں، منصوبے کو وقت پر مکمل کیا جائے گاوفاقی وزیر کو موقع پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکام کو مقررہ ٹائم لائن میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔۔انجینئرنگ سٹینڈرڈز اور سیفٹی پلان پر مکمل عمل ہو رہا ہے۔۔ مقامی آبادی کی سہولت، سیفٹی اور سماجی تحفظ کیلئے بھی خاص انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :