ژوب میں شدید بارشوں کے باعث مکان گرنے سے خاتون اور بچہ زخمی

جمعرات 10 جولائی 2025 21:20

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)ژوب میں شدید بارشوں کے باعث مکان گرنے سے خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ژوب میں شدید طوفان بارشوں کے باعث اپوزئی مینہ جات بلاک نمبر 7 میں شربت اکاخیل کا مکان کے گرنے سے ایک خاتون اور بچہ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے زخمیوں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امدا د کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :