ڈی سی راولپنڈی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی و پولیو اقدامات کا جائزہ اجلاس

جمعرات 10 جولائی 2025 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی و پولیو اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈینگی کے تدارک کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے ہدایت کی کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کے بعد وہاں خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

صفائی، نکاسی آب اور عوامی آگاہی مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سرکاری و نجی عمارت میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی باقاعدہ انسپیکشن کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہمیں ہر بچے تک پہنچنا ہوگا۔ انسداد پولیو اقدامات قومی فریضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :