کاٹن سیس وصولی کے معاہدے سے کپاس کی قلت پر قابو پانے، زرمبادلہ کی بچت اور کسانوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے ، چیئرمین اپٹما

جمعرات 10 جولائی 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ٹیکسٹائل ملز حکومت کو ڈیڑھ ارب روپے ادا کریں گی۔معاہدے پر وزیر فوڈ سکیورٹی، چیئرمین اپٹما کامران ارشد، چیئرمین اپٹما نارتھ اسد شفیع اور چیئرمین کاٹن کمیٹی نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

کاٹن سیس کی رقم 4 اقساط میں ادا کی جائے گی اور تاخیر پر 5فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔

معاہدے کے تحت اپٹما کاٹن کمیٹی کو ٹیکسٹائل ملز کا ڈیٹا فراہم کرے گی اور تمام تنازعات کے حل کی ذمہ دار ہوگی۔ چیئرمین اپٹما کا کہنا ہے کہ حکومت کپاس کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور بیج کی درآمد پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے سے کپاس کی قلت پر قابو پانے، زرمبادلہ کی بچت اور کسانوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔