غ*محمد افضل کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قواعد و ضوابط و استحقاق کمیٹی کا اجلاس

/آغا رفیع اللہ نے قومی اسمبلی کے رول تینتالیس میں ترمیم متعارف کرادی،آغا رفیع اللہ نے رول تینتالیس میں ترمیم واپس لے لی

جمعرات 10 جولائی 2025 22:45

/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء)محمد افضل کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قواعد و ضوابط و استحقاق کمیٹی کا اجلاس،آغا رفیع اللہ نے قومی اسمبلی کے رول تینتالیس میں ترمیم متعارف کرادی،آغا رفیع اللہ نے رول تینتالیس میں ترمیم واپس لے لی۔

(جاری ہے)

آغاز رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ کسی ممبر کے استعفے کے بعد وہ حلقہ اپنے ممبر سے محروم رہتا ہے ساٹھ دن کے اندر اندر انتخابات ہونے چاہئیں استعفی لٹکائے رکھنے کی وجہ تمام تر مراعات استعمال کی جاتی ہیں ۔

اس موقع پر شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ جس دن سے استعفی دیا جائے اس تاریخ سے منظور کرنا چاہیے۔ جبکہ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہم سپیکر کو پابند نہیں کر سکتے سپیکر اختیارات کا استعمال نہیں کرنا چاہتے تو یہ ان کی صوابدید ہے ۔ اس موقع پر وزارت قانون نے آغا رفیع اللہ کی ترمیم کی مخالفت کردی اور کہا کہ جب تک استعفیٰ منظور نہیں ہوتا آپ کسی کے مراعات نہیں روک سکتے۔