جامعہ اشرفیہ لاہور میں ’’حج کے بعد زندگی کیسے گزاریں‘‘ کے عنوان پر اصلاحی تقریب 13 جولائی کو ہو گی

جمعرات 10 جولائی 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر سرپرستی 13جولائی 2025بروز اتوار صبح 11بجے حج کی سعادت حاصل کرنے والے مرد و خواتین حجاج کرام کے اعزاز میں حج کے بعد زندگی کیسے گزاریں کے عنوان پر خصوصی اصلاحی تقریب منعقد ہوگی جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث و ناظم تعلیمات پروفیسر مولانا محمد یوسف خان خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں حج کی سعادت حاصل کرنے والی خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا خصوصی اہتمام ہے۔

متعلقہ عنوان :