ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا سینئر صحافی مقبول احمد رانا کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 10 جولائی 2025 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کوئٹہ کے سینئر صحافی مقبول احمد رانا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں شاہد رند نے کہا کہ مقبول احمد رانا ایک باوقار، غیرجانبدار اور سچائی پر مبنی صحافت کے علمبردار تھے جنہوں نے طویل عرصے تک صحافتی میدان میں اصولوں اور عوامی فلاح کو مقدم رکھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی تحریری بصیرت، پیشہ ورانہ دیانتداری اور صحافتی رویّے آنے والے نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں شاہد رند نے مرحوم کے اہل خانہ صحافتی برادری اور دوست احباب سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و عطاء فرمائے۔