سرڈھاکہ بلوچستان میں بے گناہ افراد کا قتل انسانیت سوز سانحہ ہے،وفاقی وزیرریلوے

جمعہ 11 جولائی 2025 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سرڈھاکہ بلوچستان میں بسوں سے مسافروں کو اتار کر 9بے گناہ افراد کا قتل انسانیت سوز سانحہ ہے،یہ بزدلانہ اور متعصبانہ حملہ قومی یکجہتی پر گہرا وار ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے نے سرڈھاکہ بلوچستان حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں نے شناخت کے بعد صرف پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ فتنتہ الہندوستان کے دہشتگرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور قاتل عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لواحقین کے دکھ پر ان کا دل اشکبار ہے وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر نے شہدا کے لئے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔