نیٹ فلکس کی سنسنی خیز زومبی تھرلر فلم’’ زیام‘‘ ریلیز

فلم میں تھائی لینڈ کے پس منظر میں قحط اور معاشرتی انتشار کو دکھایا گیا ہے

جمعہ 11 جولائی 2025 10:45

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)نیٹ فلکس کی سنسنی خیز تھائی زومبی تھرلر فلم زیام کو ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں مارشل آرٹس کی کہانی بیان کی گئی ہے۔گزشتہ روز نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی تھائی زومبی تھرلر فلم زیام میں ایک سابق موئے تھائی باکسر، سنگھ (مارک پرن سپارات)کی کہانی پیش کی گئی ہے۔تھائی باکسر ایک زومبی سے بھرے اسپتال میں اپنی گرل فرینڈ(نیچا نٹانیچا)اور ایک چھوٹے لڑکے کو بچانے کے لیے لڑتا ہے، یہ فلم موئے تھائی کے ایکشن اور زومبی ہارر کی وجہ سے توجہ حاصل کررہی ہے۔

تھائی کلپ کالجاریوک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں تھائی لینڈ کے پس منظر میں قحط اور معاشرتی انتشار کو دکھایا گیا ہے، جہاں زومبی وبا نے تباہی مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کا نام زیام سیام(تھائی لینڈ کا پرانا نام)اورزومبی کا امتزاج ہے، جو اس کی کہانی کی عکاسی کرتا ہے، گزشتہ دنوں اس فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس میں سابق تھائی باکسر کی لڑائی کے مناظر بھی شامل تھے۔

ناظرین اس فلم کو دی رید کی طرح سنسنی خیز قرار دے رہے ہیں، اس فلم میں تھائی کلچر کا رنگ، جیسے کہ موئے تھائی کی چستی اور مقامی ماحول کو بھی دکھایا گیا ہے جو اسے مغربی زومبی فلموں سے الگ کرتا ہے۔فلم میں سابق موئے تھائی باکسر کی محبت کی کہانی بھی پیش کی گئی ہے جو چیانگ دا میں نئی زندگی شروع کرنے کے لیے پہنچتے ہیں، فلم کا اختتام ایک ممکنہ سیکوئل کی طرف اشارہ بھی ہے جبکہ فلم زیام نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :