کولئی پالس کوہستان، ٹرانسفر ہونے والے ایس ڈی پی او ریاض خان کے لئے الوداعی تقریب منعقد

جمعہ 11 جولائی 2025 11:43

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) کولئی پالس کوہستان، ٹرانسفر ایس ڈی پی او سرکل پالس رياض خان کے لئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان کولئی پالس کوہستان پولیس کے مطابق ڈی پی او امجد حسین نے ٹرانسفر ہونے والے ایس ڈی پی او سرکل پالس رِیاض خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کی نئی تعیناتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیگر پولیس افسران نے بھی رياض خان کو تحائف پیش کیے اور ان کے ساتھ گزارے وقت کو بہترین اور یادگار قرار دیا۔ پولیس افسران نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ٹیم ورک اور عوام کے ساتھ دوستانہ رویے کو سراہا۔ ریاض خان نے تقریب کے دوران تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ وقت ان کے لیے ناقابلِ فراموش رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی تعینات ہوں گے، عوام اور ادارے کی خدمت کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں گے۔ کولئی پالس کوہستان پولیس نے انہیں نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔

متعلقہ عنوان :