مضر صحت کھلا آئل استعمال کرنے پریونٹ کی پروڈکشن بند، ملزم گرفتار

جمعہ 11 جولائی 2025 13:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نےکارروائی کے دوران مضر صحت کھلا آئل استعمال کرنے پریونٹ کی پروڈکشن بند کر کے مقدمہ درج کر لیااور ملزم کو گرفتارکروادیاجبکہ موقع سے500 لیٹر کھلا ناقص آئل، 500کلو آٹا، فرائر اور مشینیں ضبط کرلی گئیں۔ فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان کے مطابق سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سخت ایکشن لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے، اسی طرح تیار پراڈکٹس پر موجود لیبل بھی غیر منظور شدہ پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر کی گئی کارروائی کے دوران ناقص اور کھلے آئل سے فرائنگ اور لیبل پر غلط ایڈریس لکھا پایا گیانیزیونٹ میں مکھیوں اور جالوں کی بھرماربھی پائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاویدکی قیادت میں قوانین کے خلاف خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے کاروباروں کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوانین کے مطابق کام کرنے والوں کے لیے عوام دوست پالیسی ہے لیکن ملاوٹ اور جعلساز مافیا کو ہرگز رعایت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :