مون سون کی بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کیلئے خطرناک عمارتوں کی فوری نشاندہی کی ہدایت

جمعہ 11 جولائی 2025 13:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) فیصل ۱ٓباد میں مون سون کی بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے خطرناک عمارتوں کی فوری نشاندہی کرکے ان کو منہدم یا تعمیرکرنے کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ کوئی خستہ حال عمارت گرنے سے قیمتی جا نی نقصان سے بچنا ممکن ہوسکے نیز کسی بھی نئی عمارت کی تعمیر کی صورت میں بھی بیسمنٹ کیلئے کھدائی سے گریز کیا جائے،علاوہ ازیں محکمہ انہار کے افسران کودریاؤں ونہروں میں پانی کی صورتحال اور حفاظتی بندوں کی حالت پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ دریاؤں کی طغیانی وسیلاب کی صورت حال سے متعلق ارلی وارننگ سسٹم کو مکمل فنکشنل اورفلڈ کنٹرول پلان پرعمل کیلئے انتظامات مکمل رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل ۱ٓباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ کمشنر فیصل ۱ٓبادڈویژن مریم خان کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے ڈویژنل و ضلعی حکام سے کہا گیا ہے کہ فلڈکنٹرول میکنزم پر ذمہ داری سے عمل درآمدہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ واسا کو بھی تمام تر انتظامات کومکمل، ڈی سلٹنگ کاکام جلد پورااورڈی واٹرنگ سیٹس ودستیاب دیگر مشینری کی فنکشنل حالت کو بھی چیک کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ اس سلسلہ میں مشینری کے ورکنگ حالت میں ہونے کے بارے میں سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے۔انہوں نے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے تیزرفتار اخراج کیلئے مؤثراور ٹھوس حکمت عملی وضع کرنے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :