کانگریس مقبوضہ کشمیرکی ریاستی شناخت کی بحالی کی مہم میں تیزی لائے گی،طارق حمید قرہ

سرینگر اورجموں دونوںخطو ں میں مہم کو تیز کرنے کیلئے متعدد پروگراموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے

جمعہ 11 جولائی 2025 14:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)کانگریس مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ نے مقبوضہ علاقے کی ریاستی شناخت کی بحالی کی اپنی مہم تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں کانگریس پارٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی شناخت کی بحالی کی مہم پہلے ہی پورے علاقے میں جاری ہے اور اب اس میں مزید تیزی لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لوک سبھا کا اجلاس 21 جولائی کو ہو رہا ہے، اس لیے ہم نے اس مہم کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سرینگر اورجموں دونوںخطو ں میں مہم کو تیز کرنے کیلئے متعدد پروگراموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ طارق حمید قرہ نے ریاستی شناخت کی بحالی کی مہم میں تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کے اراکین اور شہریوں کو شامل ہونے کی دعوت دی ۔انہوں نے کہاکہ یہ مہم صرف کانگریس کے ارکان تک محدود نہیں بلکہ تمام کشمیریوں کی مہم ہے ۔طارق قرہ نے کہاکہ اس مہم کا مقصدمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی اور کشمیریوں کو انکے حقوق واپس دلاناہے ۔