غزہ میں جنگ بندی کے امکانات روشن ہیں، امریکی وزیرخارجہ

جمعہ 11 جولائی 2025 15:24

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے امکانات پہلے سے زیادہ روشن ہو گئے ہیں۔ فریقین کے درمیان کئی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہے اور اب صرف عملدرآمد کے طریقہ کار پر بات باقی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق روبیو نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے اجلاس کے موقع پر ملائیشیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم جنگ بندی کے قریب ہیں، بات چیت مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے، اگرچہ ماضی میں اسی مرحلے پر مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔مارکو روبیو نے حماس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس غیر مسلح ہونے کی شرط مان لے تو یہ تنازع فورا ختم ہو سکتا ہے۔