وائس چانسلرسرگودھا یونیورسٹی کی ایس سی او ڈیجیٹل اکانومی فورم میں شرکت

جمعہ 11 جولائی 2025 15:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وائس چانسلرسرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس تعلیمی اشتراک اور چینی جامعات کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے خصوصی دورے پر چین پہنچ گئے۔ دورے کا مقصد تعلیم، تحقیق اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر قیصرعباس نے ایس سی او ڈیجیٹل اکانومی فورم میں شرکت کے علاوہ نانکائی یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر چن یو لو سے ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی شراکت داری کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں مشترکہ تعلیمی و تحقیقی منصوبے، ڈیجیٹل لرننگ اور اساتذہ و طلبہ کے تبادلہ پروگرام شامل ہیں۔ملاقات کے دوران سرگودھا یونیورسٹی اور نانکائی یونیورسٹی کے مابین باقاعدہ تعاون کے آغاز کے لیے ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔اس موقع پر دونوں جامعات کے سربراہان نے یادگاری تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔ملاقات میں سرگودھا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی بھی وائس چانسلر کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :