حضرو، پٹرولیم ڈیلر کے اجلاس میں ممبران و عہدیداران نے شرکت کی

جمعہ 11 جولائی 2025 16:52

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین پی پی ڈی اے عبدالسمیع خان نے کی، اجلاس میں ملک بھر سے ممبران و عہدیداران نے شرکت کی، جس میں ڈیلرز مارجن کو ایندھن کی قیمت سے منسلک کر کے خودکار ایڈجسٹمنٹ کی تجویز دی گئی اور بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے بغیر رجسٹرڈ ڈیلرز کے کوٹہ حاصل کر کے بروکرز کو رعایت پر فروخت کرنے کے عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہین گرو پ آف کمپنیز ملک شیر خان سدھریال، سینئر وائس چیئرمین ملک خدا بخش، سینئر وائس چیئرمین و صدر پنجاب چوہدری عرفان الٰہی، عبدالمجید خان (خیبر پختونخوا)، احمد وسیم قادری، سعید خان، انور کمال، ڈاکٹر زاہد حسن انصاری، عبدالحسیب خان، طارق حسن، انور حیدر، ظہیر عباس، عامر خان، فہد اشتیاق، توفیق احمد (میرپورخاص)، چوہدری بابر علی، چوہدری فیصل عارف، چوہدری نثار گجر، خواجہ کاشف الٰہی، مہر اشاف (گوجرانوالہ)، وحید برکی اور نواب شریک تھے، اجلا س میں موجود تمام اراکین پر زور دیا گیا کہ وہ پی پی ڈی اے کے فروغ اور اقدامات کی بھرپور حمایت کریں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیٹرول پمپ ا نسپیکشن کے دوران اسسٹنٹ اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ محکمہ ایکسپلوسیو، اوگرا اور ویٹس اینڈ میژرز کے نمائندوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ وزارت کو خط لکھا جائے گا،ایندھن کی کوالٹی اور مقدار کی د ر ست پیمائش کے لیے سافٹ ویئر کی تیاری اور تنصیب کی تجویز دی گئی اور ٹینک لاریز کی کیلیبریشن مستند اداروں سے کرانے پر زور دیا گیا، اجلاس میں ایندھن اور لبریکنٹس پر کسی بھی قسم کی رعایت کو غیر منصفانہ قرار دے کر اس کی مذمت کی گئی، جبکہ بغیر لائسنس کے چلنے والی غیر قانونی پیٹر و ل شاپس کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

\378