یو این کی تفتیش کار اورغزہ میں اسرائیل کے اقدامات کی صاف گو ناقد امریکی پابندیوں پرحیران

بے بس لوگوں کا دفاع کر رہی ہوں جن کے پاس خاموشی سے کھڑے ہونے اور یہ امید کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں،گفتگو

جمعہ 11 جولائی 2025 17:38

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)اقوامِ متحدہ کی ایک آزاد تفتیش کار اور غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کی واضح ناقد نے جمعرات کو کہا کہ انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان پر پابندیاں عائد کر دیں لیکن وہ جنگ کے بارے میں اپنے مقف پر مضبوطی سے قائم ہیں۔مغربی کنارے اور غزہ کے لیے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے انٹرویو میں کہا، طاقتور انہیں اس لیے خاموش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بے بس لوگوں کا دفاع کر رہی ہیں جن کے پاس خاموشی سے کھڑے ہونے اور یہ امید کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ زندہ رہیں گے اور اپنے بچوں کو ذبح ہوتے نہیں دیکھیں گے۔

انسانی حقوق کی اطالوی وکیل نے کہاکہ یہ طاقت کی علامت نہیں،یہ احساسِ جرم کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

البانیز کو عہدے سے ہٹانے پر مجبور کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے جنیوا میں قائم اعلی ادارے انسانی حقوق کونسل پر امریکی دبا کی مہم ناکام ہو گئی تھی جس کے بعد محکمہ خارجہ نے ان پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔انہیں فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا کام سونپا گیا ہے اور انہوں نے اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں آواز اٹھائی ہے۔ اسرائیل اور امریکہ دونوں نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔