کیسکو کا بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

جمعہ 11 جولائی 2025 17:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان کے بیان کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 132KVنسٹ گرڈاسٹیشن کوئٹہ کے 11Kv شیخ زاہد ہسپتال فیڈرسے 12جولائی سے15جولائی تک (روزانہ) صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی،اسی طرح 13جولائی کو (بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvبروری،اسٹیڈیم،شہبازٹاون، جناح ٹاون،پی اے ایف، ملک پلانٹ، پی ٹی وی، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر،عالم خان، دیبہ، مارک فیکٹری، نواں کلی اور کسٹم فیڈروں سے صبح10بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے حالی روڈفیڈر صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازار، اولڈجان محمدفیڈرسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی،اسکے علاوہ 13جولائی اور 14جولائی کو (روزانہ) شیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ، عمراور داریم فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 14جولائی (بروزپیر)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر فیڈرزجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kv اولڈجان محمد، نیوجان محمد، اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندہوگی نیز اُسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور اورتکاتو فیڈرزسے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی۔

دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر 14جولائی اور15جولائی کو (روزانہ) صبح9بجے سے دوپہر 2بجے تک ضروری مرمتی کام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً200میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے ذریعے پوراکیاجائے گا۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔