جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے داماد کو گھر بلا کر زندہ جلانے کے مقدمے میں دونوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعہ 11 جولائی 2025 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے داماد کو گھر بلا کر زندہ جلانے کے مقدمے میں دونوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت کے روبرو داماد کو گھر بلا کر زندہ جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے 2 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں مقتول کا سسر چاند سجاد اور چچا سسر امانت شامل ہیں۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے اپنے داماد مقتول آرتھر مسیح کو گھر بلا کر زندہ جلایا دیا تھا۔ مقتول زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ ملزمان کیخلاف مقتول کی بہن کرن نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ اتحاد ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :