علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں حج قرعہ اندازی: دو خوش نصیبوں کا انتخاب

جمعہ 11 جولائی 2025 17:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) میں عملے کے لیے ساتویں سالانہ حج قرعہ اندازی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عملے کے دو افراد کو اس عظیم سعادت کے لیے منتخب کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض وائس پرنسپل سید ریحان علی نے انجام دیے۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی چانسلر سرسید یونیورسٹی جناب محمد اکبر علی خان، وائس چانسلر ڈاکٹر جعفر نذیر عثمانی، کنوینر AIT سید محمد محسن کاظم، پرنسپل شاہد جمیل اور دیگر معززین شریک ہوئے۔ چانسلر محمد اکبر علی خان نے اس روایت کو علم و عمل کی خدمت کے ساتھ عبادات کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا۔قرعہ اندازی مکمل طور پر شفاف انداز میں کی گئی، جس میں سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے عبد الکریم اور مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے کاشف علی حج کی سعادت کے لیے منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

متبادل کے طور پر محمد زوہیب (شعبہ مارکیٹنگ) اور عمران جعفر (شعبہ فائنانس)کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔اس موقع پر چانسلر سرسید یویونیورسٹی محمد اکبر علی خان نے کہا "علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی یہ روایت عملے کی حوصلہ افزائی اور ادارے کی اسلامی اقدار کا خوبصورت اظہار ہے اور ہم ایسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔"کنوینر AIT سید محمد محسن کاظم نے کہا، "ہماری کوشش ہے کہ ہر فرد کو یکساں مواقع ملیں اور ادارے کا ماحول روحانی اور پیشہ ورانہ لحاظ سے متوازن ہو۔"پرنسپل AIT شاہد جمیل نے اس موقع پر کہا، "علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی یہ ساتویں حج قرعہ اندازی ہے ہم ہر سال اس بابرکت موقع کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔"

متعلقہ عنوان :