سی سی پی او کی زیر صدارت اجلاس،چہلم حضرت امام حسین ،عرس حضرت علی ہجویریؒ کے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 11 جولائی 2025 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ماڈل ٹاؤن اورکینٹ ڈویڑنزکی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین ؑ اورعرس حضرت علی ہجویریؒ کے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے جوئے کے مکروہ دھندے کے خلاف نتیجہ خیزاقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران نئے کے پی آئیز کے مطابق کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنائیں۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ انوسٹی گیشن ونگ کوالٹی آف انوسٹی گیشن پر فوکس کرے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور ملاقاتیوں کو دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔سرکاری مصروفیت کی صورت میں سائلین کو بروقت مطلع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور،ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان رضا، ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)محمد نوید، ایس ایس پی (آپریشنز)تصور اقبال، ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویڑنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجزنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :