محسن نقوی کی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں بے گناہ و معصوم مسافروں کو نشانہ بنانے کی مذمت

معصوم مسافروں کو نشانہ بنانے والے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور خاتمہ کریں گے،وزیر داخلہ کی گفتگو

جمعہ 11 جولائی 2025 17:55

محسن نقوی کی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڑوب کے قریب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں بے گناہ و معصوم مسافروں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ معصوم مسافروں کو نشانہ بنانے والے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور خاتمہ کریں گے، بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور آلہ کاروں کی ہر سازش قوم کی حمایت سے ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :