فیصل آباد پولیس نے طالب علم کواغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے

جمعہ 11 جولائی 2025 18:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) فیصل آباد پولیس نے طالب علم کواغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ منصورہ آباد پولیس نے کارروائی کرکے طا لب علم احد کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزمان بلال اورعمر گرفتار کرلئے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی مدینہ ڈویژن کی سربراہی میں ایس ایچ او منصورہ آباد معظم سب انسپکٹر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی۔

(جاری ہے)

مانانوالہ سے تین روز قبل احد نامی طالب علم کوملزمان نے اغواء کیا تھاجس کی نعش ڈرائی پورٹ روڈسے برآمد ہوئی۔نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایس ایچ او منصورہ آباد معظم گجر نے اغواء کار قاتل ملزمان بلال اورعمر کو گرفتار کیا۔اغواء کار ملزمان نے طالب علم کوتاوان وصول کرنے کی خاطر اغواء کیا۔ ملزمان نے مغوی کو ملزم عمر کے گھررکھا اور وہاں تشدد کرتے ہوئے مغوی احد کو قتل کر دیا۔ ملزمان نے مغوی احد کی نعش کو لپیٹ کرکرائے کے مکان میں چھپائے رکھااور پھرڈرائی پورٹ روڈ پارکو بائی پاس کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔ تھانہ منصورہ آباد پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔