
پرانے طریقے ناکام، حکومتی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھا لنے کیلئے اصلاحات ضروری ہیں، شہبازشریف
جمعہ 11 جولائی 2025 18:37

(جاری ہے)
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، اور ملک کی نوجوان افرادی قوت اس کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔
انہوں نے وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری اور ان کی ٹیم کی اصلاحات اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزارت بجلی نے جو عملی اقدامات کیے ہیں، وہ باقی وزارتوں کے لیے قابل تقلید مثال بن چکے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین اور کنسلٹنٹس کی مدد سے اصلاحات لانا ضروری ہے تاکہ حکومتی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے وزیرِ اعظم نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کی ہدایت دی ہے جو وزارت بجلی کے ماڈل کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر وزارتوں اور اداروں میں تنظیمِ نو سے متعلق قابلِ عمل تجاویز مرتب کرے گی۔اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، سردار اویس لغاری، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ اجلاس کو شعبے کے ماہرین کی پروفائلز، ٹیکنیکل آرم کے کردار، اور وزارت کی موجودہ ورکنگ میکانزم کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ حکومت کی اولین ترجیحات میں ادارہ جاتی اصلاحات، ڈیجیٹل گورننس، اور بہترین افرادی قوت کی بھرتی شامل ہے تاکہ پاکستان کو جدید اور مستحکم معیشت کی طرف لے جایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
-
مریم نواز کشتیوں میں ٹک ٹاک بنانے کی بجائے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کریں
-
کئی دہائیوں بعد سیلاب کی اتنی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا
-
راوی علاقے کو سیلاب سے محفوظ بنانا، سڑکیں، جھیل بیراج بنانا روڈا کی ذمہ داری تھی
-
پارک ویوبنانے کیلئے ہم نے پچھلی اور موجودہ حکومت سے کوئی مدد نہیں لی
-
بڑے بلڈرز اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے حکومتوں میں شامل ہو کر سرکاری زمینوں پر قبضے کرتے ہیں
-
حکومتوں نے دریاؤں کی گزرگاہوں پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو این اوسی جاری کرکے جرم کیا
-
پارک ویو میں میرے والدین کی قبریں ہیں
-
پارک ویو 2006 میں بنی تھی تب اس کا نام ریور ایج تھا اور اس کے مالکان کوئی اور تھے
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اقدامات سے پوری دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا
-
موسمیاتی تبدیلی تباہی میں بدل چکی، جدید ترین پیشگی وارننگ سسٹم پنجاب میں متعارف کرائیں گے
-
موہلنوال میں معجزہ: ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین خان نے 5 دن کے بچے اور ماں کو سیلاب سے بچا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.