تیلدار و پھلی داراجناس اورمغز دار میوہ جات کی قومی برآمدات میں مئی کے دوران 42 فیصدکا اضافہ

جمعہ 11 جولائی 2025 19:19

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) تیلدار و پھلی داراجناس اورمغز دار میوہ جات کی قومی برآمدات میں مئی 2025کے دوران 42.3فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 3.7ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ مئی 2024میں برآمدات کا حجم 2.6ارب روپے رہا تھا۔اس طرح مئی 2024کے مقابلے میں مئی 2025کے دوران تیلدار و پھلی داراجناس اورمغز دار میوہ جات کی ملکی برآمدات میں 1.1ارب روپے یعنی 42فیصد سیزائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔