لاہور،مختلف واقعات کے دوران 3افراد جان کی بازی ہار گئے

جمعہ 11 جولائی 2025 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 3افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق شمالی چھائونی، الفیصل ٹائون کی رہائشی جواں سالہ لڑکی کی طبیعت ناساز ہونے کا معاملہ ، 25سالہ زینب دوران علاج سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئی، شمالی چھائونی، صدر گول چکر کے قریب 50سالہ نامعلوم شخص کی سڑک کنارے لاش ملی، چوہنگ، مالی مسائل کا شکار ہونے پر شیر شاہ کالونی کے رہائشی نے خودکشی کر لی ، 45سالہ اظہر خان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔

(جاری ہے)

پولیس کارروائی کے پیش نظر تینوں میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔