پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کے زیر اہتمام سرگودھا اور گجرات ڈویژن کے افسران کیلئے ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے ٹریننگ سیشن کا انعقاد

جمعہ 11 جولائی 2025 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے سرگودھا اور گجرات ڈویژن کے ضلعی، تحصیل اور ڈویژنل سطح کے سرکاری افسران کیلئے ای پروکیورمنٹ سسٹم پر جامع تربیتی و مشاورتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ ان سیشنز کا مقصد افسران کو ای پروکیورمنٹ کے جدید نظام سے روشناس کرانا، ان کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور پنجاب بھر میں سرکاری خریداری کے عمل میں شفافیت، کارکردگی اور رسائی کو فروغ دینا تھا۔

(جاری ہے)

پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکا کو ای پروکیورمنٹ سسٹم کے مختلف ماڈیولز پر عملی تربیت فراہم کی اور شرکا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ان کی آرا حاصل کیں۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی سرکاری خریداری کے عمل میں ڈیجیٹل اصلاحات کے ذریعے نہ صرف شفافیت کو یقینی بنا رہا ہے بلکہ وینڈرز کو ملک کے کسی بھی حصے سے آن لائن بولی میں حصہ لینے کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے اور اس طرح کے تربیتی سیشنز افسران کو جدید نظام سے ہم آہنگ کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :