مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اوراہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے ، آئی جی پنجاب

جمعہ 11 جولائی 2025 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں جبکہ معاشرے کی اصلاح، امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کا اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز سمیت سینئر افسران کو ہدایت کی کہ جمعتہ المبارک کے موقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں اور پولیس افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔ معاشرے کی اصلاح، تعمیر و ترقی میں مساجد کی ضرورت اور افادیت انتہائی اہم ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل سن کر حل کریں اور شہریوں کو پولیس کی طرف سے دی جانے والی خدمات اور سہولیات سے آگاہ بھی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :