برطانیہ،ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار، ہسپتال میں داخل

جمعہ 11 جولائی 2025 21:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین شدید علیل اور لندن کے ہسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔

(جاری ہے)

لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفی عزیزآبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کو شدید علالت کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے عوام سے ایم کیو ایم کے بانی کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔دریں اثنا ایک ویڈیو پیغام میں انہوںنے کہاکہ الطاف حسین کی طبیعت گزشتہ رات بگڑی اور ڈاکٹر کے معائنے اور سفارش پر انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا، ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کروائے۔میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ عزیز آبادی نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین زیر علاج ہیں اور ’امید ہے کہ یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔