سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا چھٹا کانووکیشن 17جولائی کو منعقد ہوگا

جمعہ 11 جولائی 2025 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا چھٹا کانووکیشن 17جولائی 2025کو منعقد ہوگا،جس میں 362سے زائد گریجویٹس کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی کی زیر صدارت جمعہ کو ایس ایم آئی یو کے کانفرنس روم میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور متعلقہ عملے کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کانووکیشن کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور کانووکیشن سے قبل اور اس دن مختلف ذمہ داریاں انجام دینے کیلئے 14کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔

اس موقع پر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے پہلے پی ایچ ڈی گریجویٹ کو بھی ڈگری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چانسلر کے مشیر برائے اکیڈمکس ڈاکٹر عبدالحفیظ خان، کنٹرولر آف ایڈمیشن اینڈ ایگزامینیشن فرقان افتخار، ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات ممتاز علی سومرو، رجسٹرار غلام مصطفیٰ شیخ، ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ پرویز علی بھٹو، ڈائریکٹر آئی ٹی ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر شاہ محمد بٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عظمی بتول، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم سید مظہر علی شاہ، سینئر منیجر اسٹوڈنٹس افیئرز قر العین میمن، منیجر اسٹوڈنٹس افیئرز زونیرہ جلالی، انچارج ڈائریکٹر میڈیا براڈ کاسٹ آصف غفار، ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس نثار احمد میمن، ایڈیشنل رجسٹرار قاسم علی خواجہ، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات غلام سید اور پی آر ڈیپارٹمنٹ کے انور علی نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :