لاہور،وارداتوں کی 50ففٹی کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار

جمعہ 11 جولائی 2025 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) لاہور کے علاقہ ساندہ میں وارداتوں کی 50ففٹی کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم عمار علی نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 75وارداتیں کیں، ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ساندہ روڈ سے گرفتار کیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ساندہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔