خیبر پختونخواپبلک سروس کمیشن ٹیسٹ، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ

جمعہ 11 جولائی 2025 22:29

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)چیئرمین خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ہدایات کے روشنی میں پی ایم ایس اور اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسربی پی ایس-17کا ٹیسٹ 16جولائی 2025ء کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے امتحان کی شفافیت اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144نافذ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات سلیم جان کے اعلامیے کے مطابق ضلع سوات کے امتحانی مراکز کے حدود میں کتابوں،گائیڈز،حل شدہ پرچوں، ڈیجیٹل ڈائریز، موبائل فونز، اسلحہ اور دیگر غیر قانونی آلات پر صرف امتحان کے دن یعنی 16جولائی 2025 کو صبح 09:00سے 11:40تک دفعہ 144کے تحت پابندی عائد ہوگی۔ پابندی کا اطلاق طلبا کے ساتھ ساتھ سٹاف، پولیس اور دیگر عملے پر بھی ہوگا۔اس اقدام کا مقصد امیدواروں کو شفاف ماحول فراہم کرنا اور غیر متعلقہ افراد کی امتحانی مراکز کے اطراف میں داخلوں پر پابندی عائدکرنا ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 PPCکے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی۔