سوات،خوازہ خیلہ پولیس کی کارروائی، ملزم سے بھاری مقدار میں شراب برآمد

جمعہ 11 جولائی 2025 22:29

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)سوات میں خوازہ خیلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ عزیز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم گوردیپ کمار ساکن خوازہ کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او سوات نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور علاقے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔